پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی(Fiza Ali) کو خواتین کے حقوق اور سماجی مسائل پر آواز اٹھانے کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جہاں فضا علی کی سماجی خدمات اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔

فِضا علی نےشوہر کی موجودگی میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ وصول کر لیا. pic.twitter.com/5eD5rH1HhR
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) July 1, 2026
اعزاز حاصل کرنے کے بعد فضا علی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان تمام خواتین کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے جو اپنے حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ضرورت پڑی تو پھر حملہ کریں گے: نیتن یاہو
ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈین کمیونٹی نے میرے کام کو دیکھتے ہوئے مجھے یہ ایوارڈ دیا، یہ ایوارڈ میرا نہیں بلکہ ان تمام خواتین کے لیے جو جدوجہد کر رہی ہیں۔








