بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے امیر مقام کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح کے ایجنڈے اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمٰن خان کانجو اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی ترجیحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کو حکومت کی اولین ترجیح بنایا جائے۔

مزیدپڑھیں:فیصل خان نے عامر خان سے معافی مانگ لی، شادی میں شریک ہوں گے

انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔