بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اللہ زرداری کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے، فواد چودھری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اللہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے، وہ مسلم لیگ (ن) کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے حکومتی اتحادی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جمہوری ملک ہوتا تو واحد حل تھا استعفیٰ دیتے مگر یہ لوگ سارا الزام عدلیہ پر ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو محفوظ اور مضبوطً کرنا ہے، سیاست کے مسائل عدالتی فیصلوں سے حل نہیں ہوتے اور عدالتوں پر سیاسی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ سیاست کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنے ہیں، ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔
فواد چودھری نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ اپنی ناکامی کا ملبہ عدالت اور فوج پر ڈال دیں۔آصف علی زرداری (ن) لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے، اللہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے، عام انتخابات جتنی جلدی ہوں گے اتنا استحکام آئے گا۔