بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹرنیٹ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی دور کردی گئی

انٹرنیٹ سب میرین کیبل(Submarine cable) ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی دور کردی گئی، پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ فراہمی بناء تعطل جاری ہے۔

کچھ دیر قبل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل آیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں کمی کا سامنا تھا۔

مزیدپڑھیں:امریکا، سعودیہ سمیت 12 ملکوں کا ہرمز پر اجلاس، بلارکاوٹ تجارت کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے سب میرین کیبل میں خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے کے لیے کام جاری رکھا ہوا تھا۔

اس دوران انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔