بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکٹرو بسیں پنجاب کےہر شہر اور قصبےتک پہنچائی جائینگی، وزیر اعلیٰ مریم نواز

پنجاب کے چھوٹےشہروں اوردیہی علاقوں تک الیکٹرو بسیں (Electro Buses)پہنچنےپرعوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔صوبےکے مختلف اضلاع میں الیکٹروبس روٹس فعال ہوگئے، متعدد نئےروٹس پر سروس شروع کردی گئی۔

خوشاب کیلئے15، خانیوال، بھکر،اٹک، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آبادکیلئے9، 9 بسیں چل پڑیں،پنجاب کے مزید 14 اضلاع میں جولائی کے آخر تک الیکٹرو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں 10، 10 بسیں چلائی جائیں گی،گوجرانوالہ اورملتان کیلئے12، 12جبکہ مری، گجرات اورشیخوپورہ کیلئے11، 11بسیں فنکشنل ہوں گی۔

ماڈرن ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچرکیلئےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں ، پنجاب کے18اضلاع میں 400الیکٹرو بسیں پہلےہی آپریشنل ہیں۔

مزید پڑھیں:لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پنجاب میں 1500الیکٹرو بسیں لانےکےمنصوبے پر کام جاری ہے، مزید 20اضلاع کیلئے 212نئی الیکٹرو بسیں پاکستان پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکٹروبسیں پنجاب کےہرشہراورقصبےتک پہنچائی جائیں گی۔