بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

5جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ 5جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے،مارشل لا عوام کےحق حکمرانی پرحملہ تھا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹونےآمریت کےسامنےسرنہیں جھکایا،شہیدذوالفقارعلی بھٹوکا جمہوری اور مساوات پر مبنی پاکستان کا خواب آج بھی زندہ ہے۔

پیپلزپارٹی آئین اورجمہوریت کےتحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی، شہیدبینظیربھٹواورجمہوریت کےکارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔بالآخر ووٹ کی طاقت ہی گولی کی طاقت پرغالب آتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ 5جولائی 1977پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک المناک دن ہے،غیرآئینی اقدام کےذریعےعوام کےووٹ سےمنتخب حکومت کاخاتمہ کیاگیا۔

بلاول بھٹو کا انتخابی مہم کیلئے آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں جانے کا اعلان۔پیپلزپارٹی کی سیاسی جدوجہدآج بھی جمہوری شعورکی علامت ہے،قومی مسائل کاپائیدارحل آئین، قانون اورمضبوط جمہوری اداروں میں ہے۔

مزید پڑھیں:الیکٹرو بسیں پنجاب کےہر شہر اور قصبےتک پہنچائی جائینگی، وزیر اعلیٰ مریم نواز

آئین کی سربلندی اور جمہوری نظام کے استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،صدرآصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو جمہوریت کےمحافظ ہیں،آج ملک میں جمہوری نظام شہید بینظیر بھٹو کی قربانی کی بدولت ہے۔