بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بینچ بننے کے بعد بچہ بچہ کہہ رہا تھا یہی فیصلہ آئے گا: شاہد خاقان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ عدالتی بینچ بننے کے بعد بچہ بچہ کہہ رہا تھا کہ یہی فیصلہ آئے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں سیاہ باب کا اضافہ ہوا ہے، نہ اسے تاریخ قبول کرے گی اور  نہ یہ ملک کے مفاد میں ہے، عدلیہ پارلیمان کے دائرے کو چیلنج کررہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیا سپریم کورٹ کے باقی 12 ججز میں اہلیت نہیں ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج ملکی مسائل کا حل انتخابات میں نہیں ہے ،اکتوبر کا تعلق انتخابات سے نہیں ہے، انتخابات کا فیصلہ اتحادی کریں گے۔