بین اسٹوکس(Benstokes) کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر ہلچل مچ گئی ہے ،آئی سی سی نے انگلینڈ کے سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بین اسٹوکس کی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ تقریر کی ویڈیو ٹیسٹ میچ ختم ہونے سے پہلے نشر کی گئی۔
میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی آڈیو اور ویڈیو جاری کرنا آئی سی سی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہےکہ ای سی بی نے ڈریسنگ روم کی ریکارڈنگ اور ویڈیو نشر کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی۔
مزیدپڑھیں:چمن میں ایرانی گیس 450 روپے فی کلومیں فروخت ہونے لگی
خیال رہےکہ بین اسٹوکس نے ساتھی کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ سے آگاہ کرنے والی تقریر کھیل شروع ہونے سے قبل کی تھی۔
آئی سی سی کے مطابق ڈریسنگ روم میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میچ کے اختتام سے پہلے جاری نہیں کی جاسکتی۔
One of England’s all-time greatest captains, Ben Stokes, has decided to retire from international cricket at the end of this Test match.
Ben, you have been the most inspirational captain, leader and legend this team could have ever hoped for.
We love you so much and wish you… pic.twitter.com/U5grq0F0kj
— England Cricket (@englandcricket) June 28, 2026








