بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان (Balochistan)سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین (Train)سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلویز نے ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس 9 جولائی کو معطل کی تھی۔ ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس جمعہ 10 جولائی کو بھی معطل رہےگی۔

مزیدپڑھیں:‘موت ہر ایک کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا’، شاہد آفریدی کا شاپور زدران کو خراج عقیدت

محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کردی گئی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جمعہ کو جیکب آباد تک محدود رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔