امریکا(unitedstates) کے ایران(Iran) پر اور ایران کے قطر(Qatar)، کویت،(Kuwait) بحرین (Bahrain)اور اردن میں امریکی اڈوں پر حملوں کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کےساتھ مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان اور قطر بطور ثالث ایران اور امریکا کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان میں جو ہوا افسوس ناک ہے، طاہر اشرفی
یاد رہے کہ دو روز قبل صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے اس کی پروا نہیں، وہ بات کرنا چاہیں تو کریں، لیکن میرے خیال میں وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے بہترین مذاکرات کار بات چیت جاری رکھنا چاہیں تو ضرور کریں، لیکن مجھے اس سے کوئی امید نہیں۔








