وزیر اعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) کا آج ہونے والا پشاور کا 1 روزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو صوبے کی سیکیورٹی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جانی تھی۔
دورے کا مقصد خیبر پختون خوا کی صورتِ حال کا جائزہ لینا تھا اور صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
مزید پڑھیں:چکوال: ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ وزیرِ اعظم کا صوبائی دارالحکومت پشاور کا پہلا دورہ تھا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی کابینہ کے بعض دیگر وزراء کو بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ اس دورے پر روانہ ہونا تھا۔









