بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چکوال: ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق

چکوال(Chakwal) میں ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ چکوال کے علاقے یاسر آباد میں پیش آیا۔

جاں بحق خواتین میں گھر کی مالکن اور ملازمہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:سہ فریقی ون ڈے سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دونوں خواتین کی میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر (DHQ) اسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین گھر کی دوسری منزل پر کپڑے دھو رہی تھیں کہ اس دوران لوہے کا جنگلا اٹھاتے ہوئے بجلی کی تاروں کی زد میں آ گئیں۔