اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےعدلیہ کے اختیارات محدود کرنےاور وزیرداخلہ راناثناء کے پنجاب میں گورنرراج لگانے کے بیان پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے جو اختیارات آئین نے دئیے ہیں وہی ہیں اور وہی رہیں گے،بدھ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون کاکہناتھاکہ پنجاب میں گورنرراج نہیں لگےگاراناثناء اللہا کے بیان پروضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیرقانون نے کہاکہ راناثناء اللہ نے کہاکہ اگر آپ وفاقی وزراء کاپنجاب میں داخلہ بندکریں گے توآپ گورنرراج لگانےکاجوازپیداکریں گے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کی عدلیہ کے اختیارات محدود کرنے اور پنجاب میں گورنر راج کے قیام سے متعلق وضاحت pic.twitter.com/ZhgJVrpdWn
— Tayyab Baloch طیب بلوچ (@tayyabbalochpk) July 27, 2022