بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کلفٹن، بینک کے باہر 25 لاکھ کی ڈکیتی، فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

متوفی نوجوان نے اپنے والد اور ایک ساتھی کے ہمراہ تین تلوار کے قریب نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نکلوائے تھے: پولیس۔ فوٹو فائل
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے(Fifty Lac Rupees) میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ آکاش نامی نوجوان، اس کے والد اور ساتھی نے تین تلوار کے قریب نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نکلوائے تھے، شہری یہ رقم جمع کرانے کے لیے بوٹ بیسن کے بینک کے باہر پہنچے تو ملزمان نے کار پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق اس دوران بینک کے گارڈ نے فائرنگ کی تو ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے نوجوان آکاش جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان 25 لاکھ روپے پر مشتمل رقم کا ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:روس کیساتھ جنگ میں شدت، یورپ کا یوکرین کی مزید فوجی امداد پر غور

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان آکاش ڈاکٹر تھا، 28 سال کا آکاش والد کے ہمراہ بینک سے رقم لیکر نکلا تھا، فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لےلیاگیا ہے۔