ایشان کشن نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے،مداح سے مصافحہ ، ٹوپی پر آٹو گراف
بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کے پاکستانی مداح سے رویہ نے پاکستانی کرکٹ شائقین کے جیت لیے۔
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایشان کشن نے ایک پاکستانی مداح کے ساتھ محبت بھرا رویہ اختیار کیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
مداح سے رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ایشان کشن کے اس اقدام سے نہ صرف پاکستانی شائقین کرکٹ بلکہ پوری دنیا کے کرکٹ کے مداح خوش ہوئے۔
ویڈیو میں بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن باؤنڈری کے قریب موجود اپنے پاکستانی مداح کو دیکھ کر خود چل کر ان کے پاس گئے اور ان سے مصافحہ کیا، چند لمحے رک کر بات چیت کی۔
بھارتی وکٹ کیپر نے خصوصی مداح کے پاس موجود بھارتی ٹیم کے کیپ پر آٹو گراف بھی دیا اور دوبارہ ملنے کی بھی ہامی بھری، اس ملاقات پر مداح جذباتی نظر آئے ، دنیا بھر کے شائقین نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ انگلینڈ سے سیریز میں وائٹ واش ہو گیا، انگلینڈ نے یہ سیریز چار صفر سے اپنے نام کی۔
مزید پڑھیں:برطانیہ نے پاسداران انقلاب کودہشتگرد تنظیم قرار دیدیا، رائٹرز کا دعویٰ
اس شکست کے بعد بھارت کی ٹیم سے انگلینڈ نے پہلی پوزیشن چھین لی، جس کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ انگلینڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔









