21 سال کرب کے گزرنے کے بعد آج تھوڑا سکون ملا، مکان کی تعمیر کیلیے کھدائی میں لاش ملی، والد، 2005 کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش 21 سال بعد مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ میں 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے میں پانچ سالہ بچہ لاپتہ ہوا جس کے بعد اہل خانہ کو اُس کی موت کا یقین ہوگیا تھا اور پھر غائبانہ نماز جنازہ(Namaza janaza) ادا کردی گئی تھی۔
اہل خانہ نے بچے کی لاش کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر انہیں ناکام ہوئی جس کے بعد تھک ہار کر انہوں نے صبر کیا تاہم والدین کے دل میں ایک کسک ضرور تھی۔
اب حیران کن طور پر گھر کی کھدائی کے دوران 21 سال بعد بچے کی لاش برآمد ہوئی جس کو نکال کر نماز جنازہ ادا کر کے قبرستان میں باقاعدہ تدفین کردی گئی۔
والد نے بتایا کہ پانچ سالہ جمال شفیق زلزلہ میں مکان گرنے سے ملبے کے نیچے دب گیا تھا، بچے کی لاش عرصے تک تلاش کی مگر کامیابی نہیں ملی تھی، آج مکان کی تعمیر کیلیے کھدائی کے دوران لاش ملی۔
مزید پڑھیں:ابوظبی، بدوںڈرائیور گاڑیوں کیلئے خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کرادی گئیں
انہوں نے بتایا کہ کھدائی کے دوران کپڑے نظر آئے اور جب ملبہ ہٹایا تو جمال شفیق کی لاش تھی جس کو نکال کر تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ ادا کرکے قریبی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔والد نے کہا کہ 21 سال کرب میں گزرنے کے بعد آج ڈیڈ باڈی ملنے پر سکون ملا۔









