بولی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan)کی گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی اب ایک نئے تنازع میں گھِر گئی ہے۔ اتر پردیش کے ایک عالم دین نے عامر خان اور گوری اسپرٹ کے نکاح پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور دونوں کی بین المذاہب شادی کے خلاف ایک فتویٰ جاری کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ شادی اسلامی قانون یعنی شریعت کے مطابق جائز نہیں ہے۔ عامر خان نے 5 جولائی کو گوری اسپرٹ سے کورٹ میرج کی تھی۔ مسلم پرسنل دارالافتاء کے مفتی اعظم مولانا چودھری ابراہیم حسین نے اس شادی پر اعتراض کرتے ہوئے باقاعدہ فتویٰ جاری کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں کسی مسلمان مرد کے لیے کسی ایسی عورت سے شادی کرنا جائز نہیں ہے جو مسلمان نہ ہو، جب تک کہ وہ عورت اسلام قبول نہ کرلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شادی کرنا گناہ کے زمرے میں آتا ہے اور جو لوگ اسے گناہ نہیں سمجھتے انہیں اللہ کو جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو توبہ کرتے ہوئے واپس آجانا چاہیے یہی ہماری شریعت میں ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو توبہ کرتے ہوئے واپس آجانا چاہیے یہی ہماری شریعت میں ہے۔
مفتی صاحب نے عامر خان کی اس تیسری شادی پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی شادیاں شریعت اور اسلام کے نام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
View this post on Instagram
اس فتوے کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عامر خان نے خود پر لگنے والے لو جہاد کے الزامات پر وضاحت دی تھی۔
مزیدپڑھیں:امیروں کے چار پھلوں کا وجود ختم ہونے والا ہے؟
عامر خان نے کہا تھا کہ ان کا خاندان ہمیشہ سے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو گلے لگاتا آیا ہے اور ان کی کسی بھی بیوی یعنی رینا دتہ، کرن راؤ یا گوری سپریٹ نے شادی کے لیے اپنا مذہب نہیں بدلا کیونکہ یہ سب شادیاں قانون کے مطابق کورٹ میرج کے ذریعے ہوئی تھیں۔
عامر خان کی نئی دلہن گوری اسپرٹ بنگلور کی رہنے والی ہیں اور بیوٹی و ویلنس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کا پہلی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔
دوسری طرف عامر خان کی یہ تیسری شادی ہے۔ انہوں نے پہلی شادی رینا دتہ سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا ہیں۔ رینا سے طلاق کے بعد انہوں نے کرن راؤ سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے اور 2021 میں ان دونوں کے درمیان بھی علیحدگی ہو گئی تھی۔









