بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صوبائی حکومت ہماری پالیسی پر من و عن عمل کرے گی، سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جو ہماری پالیسی ہوگی صوبائی حکومت اس پر من و عن عمل کرے گی۔

سوات میں قبل دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد گفتگو کرے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ امن ہم سب کی مشترکہ ضرورت ہے، تمام سیاسی اورمذہبی جماعتیں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ امن کےلیے متفق ہیں، اس امن کےلیےکے پی کی عوام کو کھڑا ہونا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس کو امن کیلئے اپنا کر دار اد اکرنا ہے، ہم پولیس اور سی ٹی ڈی کو تمام تر وسائل دے رہےہیں، ہم نے پولیس کو جدید آلات اور انفراسٹرکچر کےلیے35ارب سے زائد فراہم کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدہ ہیں، امن نہیں ہوگا تو یہاں ترقی اور خوشحالی نہیں آئے گی، سب سے پہلے ہمارے لیے امن ضروری ہے، ہمارے پولیس با صلاحیت ہے، پولیس نے قربانیاں دی ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت میں وندے ماترم کی توہین پر 3 سال قید سزا کا بل منظور

سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت فارم 47 کے تحت آئی، ان کے پاس اختیار نہیں، کے پی کی فکر چھوڑیں، اپنی فکر کریں، آئی پی پیز کی مد میں 5 ہزارارب روپے دیے گئے، ان کی جی ڈی پی دن بدن گرتی جا رہی ہے۔ کے پی میں عوام کے مینڈیٹ سے حکومت آئی ہے،ہم نے عوام کا سوچنا ہے۔