بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول 4 روپے 8 پیسے سستا، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے سستا، نوٹفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

مزید برآں پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 بجے کے  بعد ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 اگست کے لیے ہوں گی۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرتا ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:راولاکوٹ ، شرپسند عناصر کی فائرنگ ، 7 اہلکار شہید ، 143زخمی ہوئے، آزاد کشمیر حکومت

خیال رہے کہ 31 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 66 پیسے کی کمی کردی گئی تھی۔