نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار (Ishaq Dar)نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا تاریخی سہ فریقی مشترکہ دفاعی معاہدہ اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور تینوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
جمعہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وہ بھی اس معاہدے کی دستخطی تقریب میں شریک تھے جو ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ شراکت داری آنے والی نسلوں کے لیے خطے میں امن، استحکام اور باہمی خوشحالی کے فروغ کا ذریعہ بنے۔
مزیدپڑھیں:مکّہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک دوسرے کی مدد کس طرح کریں گے؟
اس سے قبل ایک اور پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ سہ فریقی ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’پر دستخط سے قبل پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت اور وفود نے حرم شریف میں ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کی اور دعائیں کیں۔









