بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والا مبینہ پی ٹی آئی عہدیدار ہلاک

راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز(security forces) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سرگرم رکن تھا۔

مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان، حکومت نے تیاری شروع کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم سے پارٹی پرچم، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔