لاہور: کراچی سے لاہور جانے والی عوام ایکسپریس جیا بگا کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی اور ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق عوام ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحال ہونے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی جائے گی۔
حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔









