تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا(Salman Akram Raja) اور مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
مشعال یوسف زئی کی جانب سے ٹکٹ بیچنے کے الزام پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جن کو مقدمہ لڑنے کے کوئی چار آنے نہیں دیتا وہ گھٹیا الزامات پر اتر آئے ہیں ، مشعال کو کس نے سینیٹر بنوایا انہیں علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہدایات بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی تھیں، ان کے پاس مشعال یوسف زئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں، پارٹی سے فارغ نہ کرکے انہوں نے درگزر سے کام لیا۔
مزیدپڑھیں:10برس پہلے ترکیہ کوبڑے فوجی بحران سے پاکستان نے کیسے نکالا؟
دوسری جانب مشعال یوسف زئی نے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم بانی پی ٹی آئی کے سامنے ایک بار معافی مانگ کر پھر بیان بازیاں کررہے ہیں، سلمان اکرم اگر پارٹی سے فارغ کرسکتے ہیں تو کرکے دیکھ لیں۔
اسی حوالے سے پارٹی ورکر شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم نے پیسوں سے متعلق غلط بات کی، امریکا سے آنے والے کروڑوں روپے کون کھا گیا؟ اگر پتا چل گیا تو کسی کا کچھ نہیں رہے گا۔









