بالی وُڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی(Imran Hashmi) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے مداحوں کو وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آنے والی بائیوپک میں ’محمود صاحب‘ کا کردار ادا نہیں کر رہے بلکہ انہیں اس کردار کی پیشکش تک نہیں کی گئی۔
عمران ہاشمی کی جانب سے ’ایکس‘ پر کی جانے والی اس پوسٹ کو پاکستانی صارفین میں کافی توجہ مل رہی ہے۔
عمران ہاشمی دراصل انڈین میڈیا میں سامنے آنے والی ان خبروں پر وضاحت دے رہے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ انہیں انڈین فلمساز اور اداکار محمود علی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
کئی صارفین نے ’محمود صاحب‘ کا نام پڑھ کر فوری طور پر مقبول پاکستانی کامیڈی ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ کے معروف کردار محمود صاحب، یعنی محمود اسلم، کو یاد کرلیا۔
محمود صاحب کے کردار نبھانے کے متعلق ایکس پوسٹ پر کسی نے عمران ہاشمی کو کہا کہ ’آپ محمود صاحب کا کریکٹر کر بھی نہیں سکتے‘ تو کسی نے اداکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ تو بالکل چھا جاتے۔‘
Momo wala Mehmood sahb?
— jia (hamster) (@ewdttmpls) August 11, 2026
جیا نامی صارف نے پوچھا کہ ’مومو والا محمود صاحب۔‘
Woh Jo Aap nay krni thi mehmood sahab ki woh biopic thi?
— anxietyridden ‘ (@Iliketoargue2) August 11, 2026
ایک دوسرے اکاؤنٹ نے ردعمل میں پوچھا کہ ’وہ جو آپ نے کرنی تھی وہ محمود صاحب کی بائیو پک تھی؟‘
me thinking bulbulay waale “mehmood saab” 😭 https://t.co/el1mv9a5oK
— Humanist (@HumanityAtBest) August 11, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ ’میں نے سوچا کہ آپ بلبلے والے محمود صاحب کی بات کر رہے ہیں۔‘
You would’ve absolutely rocked as Mehmood saab. Their loss, honestly https://t.co/Vh7HQi4P6Z pic.twitter.com/yGMsuwM9Ko
— Abdullah (@michaelscottfc) August 11, 2026
عبداللہ نے لکھا کہ ’آپ محمود صاحب کے کردار میں بالکل چھا جاتے۔ سچ میں، یہ ان کا ہی نقصان ہے۔‘
there cant be another mehmood sahab https://t.co/NJbIb6LdDA pic.twitter.com/0ZcdN9NX7E
— f. (@clvfior) August 11, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ ’محمود صاحب کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔‘
There can’t be another Mehmood Sahab https://t.co/aVqtCrFtyn pic.twitter.com/QLAYxMT5rI
— Faizan (@faizannriaz) August 11, 2026
فیضان ریاض نے لکھا کہ ’ایک دوسرا محمود صاحب نہیں ہو سکتا۔‘
عمران ہاشمی نے دراصل بات کیا کی تھی؟
عمران ہاشمی دراصل انڈین میڈیا میں سامنے آنے والی ان خبروں پر وضاحت دے رہے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ انہیں انڈین فلمساز اور اداکار محمود علی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:کنگنا رناوت کا نصیرالدین شاہ پر طنزیہ وار، اداکار کو ’لومڑی‘ کہہ ڈالا
عمران ہاشمی کا ’محمود صاحب‘ سے تعلق ’بلبلے‘ کے کردار سے نہیں بلکہ فلمساز محمود علی کی بائیوپک سے ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ’محمود صاحب‘ کا مطلب گزشتہ تقریباً 17 برس سے بلبلے کے محمود صاحب ہی ہیں، جن کا کردار مشہور پاکستانی اداکار محمود اسلم نے نبھایا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی اس دلچسپ غلط فہمی نے ایک بار پھر دکھا دیا کہ ایک ہی نام، لیکن دو ملکوں میں اس سے جڑی یادیں کتنی مختلف ہوسکتی ہیں۔









