بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 14 اگست 2026 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی ایکس ڈپو قیمتیں مقرر کردی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اگست 2026 کیلئے ہوگا۔

پٹرول

اس سے قبل 13 اگست سے پیٹرول کی قیمت 324 روپے 98 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر تھی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو ایندھن کی نئی قیمتوں پر 14 اگست سے ادائیگی کرنا ہوگی۔