بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون، حالیہ علاقائی پیش رفت اور خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بات چیت ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار اور مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیٹلی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔