بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم زخمی ہوگئے، میچ سے آؤٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم(Babar Azam) زخمی ہونے کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی، ٹیم آفیشلز کے مطابق بابراعظم کو ڈاکٹر کے مشورے پر بقیہ میچ کے لیے آرام دے دیا گیا ہے۔

کپتان بابراعظم 17 اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی رہنما سید عباس رضوی انتقال کر گئے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں کھیلے جارہے سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسرے روز پہلی اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔