وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی(Mohsin Naqvi) نے 14 اگست کی تقریب کے دوران بھگی استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والے اسلام آباد کے آئی جی پولیس اور چیف کمشنر کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں افسران اس معاملے میں قصوروار نہیں تھے۔
یومِ آزادی کی پریڈ اور تقریبات کے دوران دونوں اعلیٰ افسران کی جانب سے بھگی میں سوار ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وزیر داخلہ نے وضاحت جاری کی۔
Have you ever seen London’s Police Commissioner or any senior civil servant riding around in a royal buggy? When this is the mindset in a country deep in debt, where millions are struggling with poverty, how can we ever expect the country to progress? pic.twitter.com/YO5CBrfhAZ
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) August 15, 2026
محسن نقوی نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ جو کچھ ہوا وہ مناسب نہیں تھا، تاہم بھگی استعمال کرنے اور مہمان خصوصی اور ان کی عدم موجودگی میں پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ آئی جی یا چیف کمشنر کی غلطی نہیں تھی۔
مزیدپڑھیں:بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے باعث مہمان خصوصی اور انہیں تقریب میں پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔
I know what happened was not appropriate, but I want to clarify that it was neither the IG’s nor the Chief Commissioner’s Islamabad fault.
The Chief Guest and I were delayed due to the President’s meeting with the Prime Minister. The crowd had been waiting since 5:00 pm, and at… https://t.co/pkBmK45RMN
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 15, 2026
ان کے مطابق بھگی دراصل مہمان خصوصی کے لیے تیار کی گئی تھی، لیکن ناگزیر حالات کے باعث اسے دونوں افسران نے استعمال کیا۔
محسن نقوی نے مزید بتایا کہ دونوں افسران نے ابتدا میں ان کی اور مہمان خصوصی کی عدم موجودگی میں تقریب شروع کرنے سے گریز کیا تھا، تاہم عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں پروگرام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ وہ ریکارڈ پر یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دونوں افسران نے پہلے پروگرام شروع کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن عوام کی سہولت کے لیے انہیں تقریب آگے بڑھانے کی خصوصی ہدایت دی گئی۔
محسن نقوی نے یوم آزادی کی تقریب کو کامیاب بنانے اور اسے جشن میں تبدیل کرنے پر اسلام آباد کے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔









