عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت (Gold Rates)میں اضافہ جاری ہے اور قیمتی دھات کی قیمت 4 ہزار 400 ڈالر فی اونس کے قریب پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمزور امریکی معاشی اعداد و شمار کے باعث امریکی ڈالر دباؤ کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہوگیا اور اس کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
امریکا میں حالیہ اعداد و شمار کے مطابق صارفین کے اعتماد اور ریٹیل سیلز میں کمی سامنے آئی ہے، جس سے فوری طور پر شرح سود میں اضافے کے خدشات میں کمی ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:آن لائن فراڈ:اسلام آباد سے گرفتار 284 غیرملکی افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ
شرح سود میں اضافے کی توقع عموماً سونے کے لیے منفی سمجھی جاتی ہے کیونکہ سونا کوئی منافع یا سود فراہم نہیں کرتا، اس کے برعکس شرح سود میں اضافے کے امکانات کم ہونے سے سرمایہ کاروں کی سونے میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔
تازہ صورتحال میں کمزور امریکی اعداد و شمار اور ڈالر پر دباؤ نے عالمی مارکیٹ میں سونے کو مزید سہارا دیا ہے، جس کے باعث قیمت 4,400 ڈالر فی اونس کی سطح کے قریب پہنچ گئی۔









