بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز(Security forces) کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، سکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 2 دہشتگرد جہنم واصل اور 3 زخمی ہوئے۔

مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ اننیا راج 27 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئیں

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔