بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ کا یوکرین کو 241 کلومیٹر لونگ رینج میزائلوں کے بلیو پرنٹس دینے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے بلیو پرنٹس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت یوکرین برطانیہ کے اسٹورم شیڈو کروز میزائل کے اپنے ماڈلز تیار کرے گا۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم ان دنوں یوکرین کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے روس کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، روسی دھمکیوں کے باوجود برطانیہ یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

برطانوی وزیراعظم کے مطابق روس پر دباؤ برقرار رکھنے کے لئے یہی مناسب وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانا برطانیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور لندن مستقبل میں بھی کیف کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسٹورم شیڈو کروز میزائل طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روس میں تقریباً 241 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:خلیجی ممالک سے 22 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ، رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

بلیو پرنٹس کی فراہمی کے بعد یوکرین کو میزائلوں کی مقامی سطح پر تیاری میں مدد ملنے کا امکان ہے۔برطانوی وزیراعظم کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے کیف کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے مسلسل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔