چیٹ جی پی ٹی دنیا کا مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ ہے جس کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی اینڈرائیڈ ایپ میں ایک نئے فیچر کا عندیہ دیا گیا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین اپنی حساس تفصیلات پر مبنی چیٹ کو پن کوڈ یا فنگر پرنٹ اسکین سے لاک کرسکیں گے تاکہ کوئی اس تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپ میں لاک چیٹس اور پروٹیکٹ چیٹس کے حوالے نظر آ رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کسی چیٹ کو لاک کرنے پر ٹائٹل اور مواد سائیڈ بار، ہسٹری اور سرچ رزلٹس میں نظر نہیں آئے گا۔
چیٹ جی پی ٹی میں پہلے ہی عارضی چیٹس کا فیچر دستیاب ہے جس میں موجود مواد چیٹ کلوز ہوتے ہی ڈیلیٹ ہو جاتا ہے اور چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ میں بھی نظر نہیں آتا۔البتہ لاک چیٹس میں حساس تفصیلات کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں:ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی کے انوکھے جوتوں نے سب کی توجہ حاصل کرلی
ابھی اس فیچر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات موجود نہیں اور واضح نہیں کہ لاک چیٹس میں میموری اور ری کال فیچرز کیسے کام کریں گے۔یہ بھی واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔









