ریاست کولوراڈو میں تربیتی مشق کے دوران امریکی فوج کا بلیک ہاک(Black Hawk) ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں اہلکار محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گلپن کاؤنٹی میں تھوروڈن ماؤنٹین کے مشرقی جانب پیش آیا، بلیک ہاک ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی سرگرمیوں کے دوران ’’ایوی ایشن مِشاپ‘‘ کا شکار ہوا، امریکی فوج کے سپیشل آپریشنز ایوی ایشن کمانڈ نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 4 افراد سوار تھے اور حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں جبکہ علاقے میں موجود شہریوں کو بھی کسی خطرے کا سامنا نہیں تھا، نہ ہی ایندھن کے اخراج یا آگ لگنے کی اطلاع ملی۔
مزیدپڑھیں:جشن میلاد النبی ﷺ عقیدت و مذہبی جذبے کیساتھ آج منایا جارہا ہے
امریکی فوج کے مطابق واقعہ 25 اگست 2026ء کو ڈینور کے قریب معمول کی تربیتی کارروائی کے دوران پیش آیا، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر فورٹ کیمبل، کینٹکی میں موجود 160ویں سپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ سے منسلک تھا۔









