ایپل (Apple)نے مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ جدید ڈسک ٹاپ کمپیوٹرز میک منی اور میک اسٹوڈیو متعارف کرا دیے ہیں۔
نئے میک منی کی ابتدائی قیمت 899 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جس میں ایپل کی نئی ایم 6 یا ایم 5 پرو چِپ دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ایم 6 چِپ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی چار گنا جبکہ گرافکس اور ذخیرہ کرنے کی رفتار دو گنا تک بڑھاتی ہے۔
نئے میک اسٹوڈیو میں ایم 5 میکس اور ایم 5 الٹرا چِپس شامل کی گئی ہیں۔ ایم 5 میکس ماڈل کی قیمت 2 ہزار 499 ڈالر جبکہ ایم 5 الٹرا کی قیمت 5 ہزار 499 ڈالر سے شروع ہوگی۔
مزیدپڑھیں:شادی کی رات دُولہے کی اچانک موت سےخوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل
ایپل کے مطابق نئے کمپیوٹرز مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز کو براہِ راست چلانے اور پیچیدہ کاموں کے لیے زیادہ طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ پیش رفت ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کی سربراہی میں ممکنہ طور پر آخری بڑی مصنوعات کی رونمائی بھی قرار دی جا رہی ہے۔









