بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی گئی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 دن کی میعاد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا، تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کردی گئی۔

بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا، سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا۔

مزید پڑھیں:یوفون ، ٹیلی نار نیٹ ورک جلد ایک ہونے جا رہے ہیں، صارفین کو میسیجز

پی ٹی اے اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کیلئے پُر عزم ہے۔