بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سب کو تیل بیچنے کی اجازت ہوگی یا کسی کو نہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے سینٹ کام کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے دعوے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واضح ہے یا تو ہر کوئی تیل فروخت کرے گا یا پھر کوئی نہیں۔

باقر قالیباف نے خبردارکیا کہ اگرایران کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دی گئی تو کوئی بھی انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آبی گزرگاہ صرف امریکی افواج کی عدم موجودگی میں محفوظ رہے گی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔ ان کے بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ایرانی تیل کی برآمدات اور آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

قالیباف کے مطابق ایران اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے معاملے پر واضح پالیسی رکھتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی کی ضمانت نہ ملنے کی صورت میں خطے میں بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے حوالے سے صورتحال مختلف ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر عہدے کا حلف اٹھا لیا، پاکستان کشمیر لازم وملزم، نومنتخب وزیراعظم

ایرانی اسپیکر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی تیل برآمدات اور آبنائے ہرمز سے متعلق بیانات کے باعث عالمی منڈی اور خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔