بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی پوری ٹیم 110 رنز پر آوٹ، فالو آن سے بال بال بچ گئی

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 290 رنز کے جواب میں صرف 110 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور فالو آن سے بال بال بچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اذان اویس واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے 46 رنز سکور کیئے جبکہ بیشتر کھلاڑی تو ڈبل فگر میں داخل بھی نہ ہو پائے۔ سعود شکیل 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان بابراعظم 8، محمدرضوان 7 ، عبداللہ شفیق 5، علی عثمان ایک، خرم شہزاد ایک، محمد عباس 2 اور محمد علی تین سکور بنا نے میں کامیاب ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی روبنسن نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر نے 3 اور جوش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 290 رنز بنائے جس میں جیمی سمتھ 61 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، ان کے علاوہ جورڈن نے 55 اور اٹکنسن نے 45 رنز کی اننگز کھیلی ۔ جوش ٹونگ 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:سب کو تیل بیچنے کی اجازت ہوگی یا کسی کو نہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 ، محمد علی نے 3 ، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔