ایران نے امریکا کی نئی اقتصادی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پابندیوں کو ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا۔
ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں میں شرکت غیر قانونی امریکی اقدامات میں معاونت کے مترادف ہے۔ تمام ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں لاکھوں شہریوں کی صحت اور روزگار کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
مزید پڑھیں:بجلی کا شارٹ فال 3795 میگاواٹ، پیک آورز میں لوڈ مینجمنٹ کا اعلان
اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر نے ہدایات جاری کیں کہ ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جو عوامی حوصلے اور قومی جذبے کو کمزور کریں، حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت معاشی مسائل حل کرے۔









