بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی حملے میں شادی کی تقریب نشانہ بن گئی، 4 افراد شہید متعدد زخمی


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نئی لہر کے دوران سیرک کے قریب ایک شادی(merriage) کی تقریب کو بھی نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں 4 افراد شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جن کے دوران قشم جزیرے، بندرعباس اور دیگر مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

رپورٹس کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے جبکہ آبنائے ہرمز کے نزدیک مزید 4 دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی بندرگاہی شہر بندرعباس کے مشرقی علاقے میں بھی دھماکے ہوئے جبکہ امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا۔

مزیدپڑھیں:نالہ لئی میں پانی کی سطح پھر تیزی سے بلند ہونے لگی، پری الرٹ جاری

سیرک کے ڈپٹی گورنر کے مطابق شادی کی تقریب پر ہونے والی کارروائی میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے ایرانی ذرائع کی رپورٹس میں تضاد پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔