بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ناگزیر ہے، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف(Khawaja Asif) نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبے کی بات ہوتی ہے تو پیپلزپارٹی اس کی حمایت کرتی ہے اور اس معاملے پر نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے۔

ایکس پرجاری بیان میں خواجہ آصف نےکہا کہ جب چارکی جگہ زیادہ صوبوں یا انتظامی یونٹس کی بات کی جاتی ہے تو سندھودیش کی بات شروع ہوجاتی ہے،پیپلزپارٹی کی دورخی پالیسی کے پیچھےکچھ اور دیکھتا ہوں،کسی وقت آنے پہ تشریح کروں گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اول و آخر پاکستانی ہیں، اختیارات کی منتقلی ایک آئینی اصول ہے جو 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوا، تاہم اس کا احترام نہیں کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:صدر ٹرمپ کی ایران کے محفوظ ترین جوہری مقام کو جلد نشانہ بنانے کی دھمکی

وفاقی وزیردفاع نے کہا کہ وقت اور حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ اختیارات کی منتقلی کے اصول پر دیانت داری سے عمل کیاجائے تاکہ جمہوریت گراس روٹ لیول پر پنپ سکے اور عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بات صرف موجودہ نظام کو دیانت داری کے ساتھ درست کرنے کی ہے، صوبے یا انتظامی یونٹس، جو مرضی لیبل لگا لیں۔ ان کے مطابق ملک میں موجود 36 ڈویژنز کو استعمال کیا جاسکتا ہے یا کوئی اور انتظامی و جغرافیائی اسکیم وضع کی جاسکتی ہے۔