نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا(SABALENKA) نے اپنے میچ کے دوران پریشان ہوگئیں اور انیوں نے کھیل روک کر امپائر سے شکایت کی کہ کورٹ کے قریب سے چرس کی شدید بو آ رہی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار سبالینکا تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ازبکستان کی کمیلا رحیمووا کے خلاف کھیل رہی تھیں۔ میچ کی شروعات میں ہی تین صفر سے آگے رہنے کے بعد جب وہ اپنی سروس کر رہی تھیں تو انہیں کورٹ کے قریب چرس کی بو محسوس ہوئی۔ اس پر انہوں نے فوراً میچ امپائر ایوا اسڈیراکی مور کو آگاہ کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ کورٹ کے پاس اتنی تیز بو پھیلی ہوئی ہے کہ کھیل پر توجہ دینا مشکل ہو رہا ہے۔
بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سبالینکا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا سکون حاصل کرنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن انہوں نے درخواست کی کہ لوگ ٹینس کورٹ کے بالکل قریب ایسا نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ تیز ہوا کی وجہ سے بو کورٹ تک پہنچ رہی تھی، اور ایک کھلاڑی کے لیے میچ کے دوران ایسی صورتحال میں مکمل توجہ کے ساتھ کھیلنا کافی دشوار ہو جاتا ہے۔
WEED smoke interrupts SABALENKA MATCH — WORLD NO. 1 demands PAUSE over ‘SO STRONG’ SMELL
‘Someone is smoking WEED’ — SABALENKA tells UMPIRE
‘Do whatever… smoke whatever… relax as much as you can… PLEASE, do not do it around tennis courts’ pic.twitter.com/cMND5fcXT9
— RT (@RT_com) September 4, 2026
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ یو ایس اوپن کے دوران کھلاڑیوں نے اس قسم کی شکایت کی ہو۔ نیویارک کے نیویارک اسٹیٹ میں اکیس سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے تفریحی مقصد کے تحت چرس کا استعمال قانونی ہے، حالانکہ ٹینس اسٹیڈیم کے اندر تمباکو نوشی یا کسی بھی قسم کے نشے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود، ساتھ ہی واقع فلشنگ میڈوز پارک سے ہوا کے ذریعے یہ بو اسٹیڈیم تک پہنچ جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیر آباد دریائے چناب میں سیر کرتے ہوئے کشتی کو حادثہ ،5 افرادڈوب گئے
اسی وقت ایک اور کورٹ پر موجود امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا نے بھی اس معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ دنیا کی تیسری بہترین کھلاڑی پیگولا کا کہنا تھا کہ نیویارک شہر کی ہلچل اور افراتفری ایک الگ بات ہے، لیکن میچ کے دوران ایسی چیزیں کھیل پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹینس کے آداب اور قوانین کا احترام سب کو کرنا چاہیے اور کھیل کے میدان کے قریب اس طرح کا دھواں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔
صابالنکا نے بالآخر راخیمووا کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ تاہم اس میچ کا ایک غیر معمولی پہلو ان کا وہ لمحہ بھی رہا جب دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی نے ایک ٹینس مقابلے کے دوران چرس کی تیز بو کی شکایت کی۔









