پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
آئی سی سی کے مطابق دبئی میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ستمبر کو کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کےدوران اوپنر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہیں پویلین واپس جانے کا اشارہ کیا تھا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثنا نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی جس کے سبب اُن پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کسان، مزدور اور طلبا غنڈہ ٹیکس کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟ جماعت اسلامی کا سوال ؟
آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے ۔واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔









