انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم مقررہ وقت میں 11 اوورز کم بولنگ کرنے کی مرتکب قرار پائی ۔
اس کے علاوہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان کے 11 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے۔یاد رہے برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا ۔ سیریز میں پاکستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔
پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی، انگلینڈ کے ہاتھوں ہوم سیریز میں شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم آخری نمبر پر آ گئی۔
ورلڈ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کا پہلا نمبر ہے ، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے پچھلے 10 میچوں میں 8 فتوحات حاصل کی ہیں۔ٹیسٹ ٹیم رینکنگ کی فہرست میں جنوبی افریقا کا دوسرا، نیوزی لینڈ کا تیسرا ، بھارت کا چوتھا اور انگلینڈ کا پانچویں نمبر ہے۔
اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی ٹیم چھٹے اور سری لنکا کی 7 ویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجے ترقی کے بعد 8 ویں نمبر پرآ گئی ہے۔
پاکستان کی حالیہ ٹیسٹ کارکردگی مسلسل تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، گرین کیپس کو اہم میچز میں کامیابی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کا براہِ راست اثر ٹیم کی پوزیشن پر پڑ رہا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بنگلہ دیش کیخلاف بھی 0-2 سے ٹیسٹ سیریز ہار چکا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
مسلسل شکستوں کے بعد پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے آئندہ میچز میں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی بصورت دیگر گرین کیپس کی رینکنگ مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔









