بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی قابض افواج نے دو روز میں دو نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید ،4کو گرفتار کر لیا ،عبدالحمید لون

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عبدالحمید لون حریت رہنما نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے دو روز میں دو نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کردیا ہے جبکہ چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اپنے بیان میںعبدالحمید لون حریت رہنما نے کہا کہ سات سال قبل شہید ہونے والے کشمیری حریت پسند کے بیٹے کو بھی جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا ہے ۔ارشادِ احمد بٹ کے والد فیاض احمد بٹ کو سات سال پہلے بھارتی فوج نے شہید کردیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ بونیار بارہ مولا میں ارشاد احمد کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا ہے ۔ارشادِ احمد بٹ کو بھارتی فوج نے 2017: میں گرفتار بھی کیا تھا ۔ گزشتہ روز ہندوارہ کے نوجوان کو گرفتار کر کے بارہ مولہ وانیگام میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کردیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر بارہ مولہ اور ضلع کپواڑہ سے دو چار نوجوانوں کو بھارتی قابض افواج نے گرفتار کرلیا ہے ۔اشفاق احمد وانی اور طارق احمد کو رفیع آباد بارہ مولہ جبکہ شمیم احمد اور طالب شیخ کو ضلع کپواڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔