بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

بلوچستان(Balochsitan) کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر مشرق میں تھا۔

مزیدپڑھیں:تولدے گیبری ماری نے پی آئی اے کا سی ای او بننے سے انکار کیوں کیا؟

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔