پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات(Rana Sikandar Hayat) نے گورنمنٹ ہائی اسکول لدھر پہنچ کر پانچویں کلاس کے طلبہ کو انگلش کا مضمون پڑھایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ ہائی اسکول لدھر کا دورہ کیا تو وہ ٹیچر بن گئے اور پانچویں کلاس کو انگریزی کا مضمون پڑھایا۔
رانا سکندر حیات نے کلاس لینے سے قبل ٹیچر گاؤن بھی پہنا اور بچوں کو دوستانہ انداز میں پڑھایا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچےوزیر تعلیم نے پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا ۔رانا سکندر حیات نے کلاس لینے سے قبل ٹیچر گاؤن بھی پہنا pic.twitter.com/oRhb5rnGGt
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) September 21, 2026
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے بچوں کو کمپیوٹر بطور اضافی مضمون بھی پڑھائیں گے کیونکہ زمانے کی ترقی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بچوں کو ابھی سے کمپیوٹر کی تعلیم دینا ہوگی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
اس موقع پر وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جب کہ میٹرک کی طالبات کی فرمائش پر ان کی کلاس میں بھی لیکچر دیا۔
اسکول کے دورے کے دوران انہوں نے بچوں کو تفریح کا خوب موقع بھی فراہم کیا اور ان کے ساتھ بیڈمنٹن اور کرکٹ کھیلی۔
واضح رہے کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چند ماہ قبل میڈیا سے گفتگو میں خود سرکاری اسکولوں میں جا کر بچوں کو پڑھانے کا اعلان کیا تھا۔









