مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ(Erling Haaland ) نے یوٹیوب اسٹار مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقت میں بدل دیا۔
دراصل یہ منظر اسی وائرل ویڈیو کی نقل ہے جس میں اے آئی کی مدد سے ہالینڈ کو ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے اپنا عکس دیکھ کر چونکتے دکھایا گیا تھا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول میم بن گیا تھا۔
View this post on Instagram
اب ہالینڈ نے خود مسٹر بیسٹ کے ساتھ اسی میم کو حقیقی انداز میں دوبارہ بنا کر مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔
مزیدپڑھیں:ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا
View this post on Instagram
ویڈیو میں ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ نوڈلز کھاتے دکھائی دیتے ہیں، اسی دوران فٹبالر آئینے کی جانب دیکھتے ہیں اور اپنا عکس دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی مزاحیہ اداکاری کرتے ہیں۔









