بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشتگردوں کی سہولتکاری پی ٹی پارٹی پالیسی کا بنیادی جزو ہے، عطاء تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت نہ صرف حالات سے لاعلم دکھائی دیتی ہے بلکہ امن و امان کے قیام کیلئے مؤثر اقدامات سے بھی گریزاں ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، جبکہ تحریک انصاف بھی دہشت گردوں کی مذمت اور ان کے خلاف کارروائی سے گریز کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا، تاہم ان کے بقول تحریک انصاف دہشت گردوں کی منظورِ نظر رہی ہے اور دہشت گردوں کی سہولت کاری اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کو تحریک طالبان پاکستان کی ’’بی ٹیم‘‘ اور تحریک طالبان افغانستان کی ’’سی ٹیم‘‘ قرار دیتے ہوئے مزید الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے کبھی سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی کابینہ اور صوبائی حکومت پر امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ، ایم ڈی کیٹ 2026 کا عبوری نتیجہ جاری کردیا گیا، سیبا انتطامیہ

عطاء تارڑ کے مطابق صرف 2026ء میں 2 ہزار 456 دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں رینجرز، پولیس اور فوج کے 472 اہلکار شہید جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان بنیادی طور پر صوبائی معاملہ ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔