پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر(Asim Munir) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات کی ہے۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی عرب باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ عسکری تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ‘مکہ معاہدے’ کے تحت دفاعی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا گیا، جبکہ مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے عسکری سربراہان کے حالیہ اجلاس کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:گھی اور تیل تیار کرنے والی کمپنیوں کو بڑی پیشکش
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے بھی خصوصی بات چیت کی گئی، اور مکہ معاہدے کے تحت ایسے کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں اور اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔









