بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنوں پر ہمیشہ کے لیے پابندی؟

وفاقی حکومت نے اسلام آباد(Islamabad) کو احتجاجی دھرنوں سے پاک رکھنے کے لیے سخت پالیسی اپناتے ہوئے کسی بھی سیاسی گروہ کو دارالحکومت میں داخل نہ ہونے دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف کو خبردار کیا کہ اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد ملنے والی تمام سہولتیں فوری طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ معطل کرنے کے فیصلے کو ان کی بزدلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دھرنوں اور احتجاج سے بھاگ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو لانگ مارچ کر کے دکھائیں کیونکہ اب ان کا یہ ڈراما نہیں چلے گا۔

مزیدپڑھیں:سوات کے شہریوں نے بھی چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کردی

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کی سہولت کاری میں مصروف ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کردار ایک سیاسی رہنما کے بجائے کالعدم جماعت کے کمانڈر جیسا ہے، جو غیر قانونی مائننگ کے ذریعے دہشت گردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہے ہیں۔